اسلام کا مطب ہے اللہ اور پیارے رسول حضرت محمدﷺ کے ہر حکم کی تعمیل اور بجاآوری کرنا

اسلام کا مطب ہے اللہ اور پیارے رسول حضرت محمدﷺ کے ہر حکم کی تعمیل اور بجاآوری کرنا ہم تک یہ احکامات قرآن مجید اور احادیث مبارکہ اور صحابہ کرامؔ کے ذریعے پہنچے ہیں – اسلام کے بنیادی احکامات کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے – حضوراکرمﷺ نے فرمایا! (طلب العم فریضتہ علی کل مسلم) (مسند ابن ماجہ) ترجمہ:علم دین حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض یےـ اور جو چیز دین میں فرض کی حیثیت رکھتی ہے اس کا کرنا عبادت اور باعث ثواب ہے اور اس کا نہ کرنا بے حد گناہ ہےـ لہذا ہم سب کو پوری پوری کوشش کرنی چاہیے کہ ہم خود بھی دین کا علم حاصل کریں اور دوسروں کو بھی سکھائیں اور سیکھنے کی ترغیب دیں

دین کی اہم اصطلاحات؎2

فرض

فرض وہ کام ہیں جن کو بغیر کسی عذر یعنی شرعی وجہ کے چھوڑانہیں جاسکتا -ایسے کاموں کو مثلاؔ فرض نمازبغیر کسی عذر کے چھوڑنے والا عذاب کامستحق ہوتاہے اور فاسق کہلاتا ہے -فرض کا انکار کرنے والا کافر ہے-

واجب

واجب وہ کام ہیں جن کو بغیر کسی عذر یعنی شرعی وجہ کے چھوڑانہیں جاسکتا -ایسے کاموں کو مثلاؔ نمازوتربغیر کسی عذر کے چھوڑنے والا عذاب کامستحق ہوتاہے واجب کا انکار کرنے والافاسق ہے کافر نہیں ہے

سنت

سنت وہ کام جو نبیﷺ یا صحابہَ نے کیا ہو اس کی دو قسمیں ہیں سنت موٰکدہ جس کے کرنے کی تاکید ہے اور بلا عذر چھوڑنے والا اور عادت بنا نے والا گنہگار اور فاسق ہے دوسری قسم سنت غیر مئوکدہ جس کے کرنے پر ثواب اور نہ کرنے پر گناہ نہیں

مستحب

مستحب وہ کام ہیں جن کے کرنے پر ثواب ملتا ہے اور نہ کرنے پر کوئی گناہ نہیں ہے-اس کو نفل بہی کہتے ہیں

مکروہ

-مکروہ کاموں کی بھی دوقسمیں ہی ایک مکروہ تنزیہی جن کے نہ کرنے میں ثواب اورکرنےمیں گناہ نہیں- -دوسرے مکروہ تحریمی جن کا بلا عذر کرنے والا گنہگار اور فاسق ہے

حرام

حرام کام وہ ہیں جن کا کرنے والا فاسق اور سخت عذاب کا مستحق ہے اور حرام کاموں کو حرام نہ ماننے والا کافر ہے

3؎اسلام کے بنیادی عقائد

ایمانِ مُفَصَّل عربی:

اٰمَنْتُ بِاﷲِ وَمَلَائِکَتِه وَ کُتُبِه وَ رُسُلِه وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْقَدْرِ خَيْرِه وَ شَرِّه مِنَ اﷲِ تَعَالٰی وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْت.

ایک مسلمان کو سچا مسلمان بننے کیلئے مندرجہ ذیل پانچ عقائد کا زبان سے اقرار کرنا اور دل سے یقین رکھنا بنیادی شرط ہے –

    • 1-اللہ تعالٰی پر ایمان
    • ؎2 فرشتوں یا ملائکہ پر ایمان
    • -3اللہ تعالٰی کی بھیجی ہوئی کتابوں پر ایمان
    • -4 تمام انبیاء اور رسولوں پر ایمان
    • -5ہوم اخرت یا یوم حساب پر ایمان-
    • -6 اچھی اور بری تقدیر اللہ کی طرف سے ہونے پر ایمان
    • -7 موت کے بعد دوبارہ اٹھنے پر ایمان

؎4 اسلام کے ارکان

اسلام کی عمارت کی بنیاد پانچ ستونوں پر رکھی گئی ہے – ایک مسلمان کو سچا مسلمان ہونے کیلئے مندرجہ ذیل ارکان کا ماننا اور ان پر کاربند ہونا لازمی ہے

کلمہ طیبہ-1
نماز-2
زکوٰۃ-3
روزہ-4
حج-5

کلمہ طیبہ-1:

لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ ؕ ترجمہ :اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں محمدصلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔ کلمہ طیبہ- کے دو جزو ہیں ؎توحید یعنی اللہ کی ذات وصفات میں کسی کو شریک نہ ٹھہرانا صرف اسی کی عبادت کرنا دوسرا جز رسالت یعنی نبی پاکﷺ کو اللہ کا رسول ماننا اور ان کی سنت کی پیروی کرنا

2-نماز:

اللہ پاک نے دن رات میں مسلمانوں پر 5نمازیں فرض کی ہیں -نماز مسلمانوں کو برائی اور بے حیائی سے روکتی ہے۔ ان کے دل میں خوف خدا پیدا کرتی ہے۔ حضوراکرمﷺ ارشاد فرمایا۔۔۔ (صحیح مسلم) بندہ کے اسلام اور کفر کے درمیان نماز چھوڑ دینے کا ہی فاصلہ ہے

3… زکوٰۃ

زکوٰۃ اسلام کا تیسرا رکن ہے جو مالدار مسلمان اپنے مال پر سال گزر جانے کے بعد اڑھائی فیصد غریبوں اور مسکینوں پر یا دوسرے نیکی کے کاموں پر خرچ کرتا ہے جو اللہ اور رسول ﷺ نے مقرر کیے ہیں

4…روزہ :

روزہ اسلام کا چوتھا رکن ہے اسلام میں رمضان کے روزے فرض ہیں اس میں مسلمان کھانے پہنے اور نفسانی خواہسات سے اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے وقت میں رک جاتا ہے۔ روزہ آگ سے بچانے والی ایک ڈھال ہے اور روزہ دار کے ثواب کے بارے میں اللہ پاک نے فرمایا:روزہ میرےلیے ہے اور میں خود اس کا ثواب دوںگا (یعنی بے پناہ ثواب جس کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئ ) قرآن مجید کا نزول رمضان المبارک میں ہوا۔

حج5

حج صاحب استطاعت پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے